کراچی: گلشن اقبال کےقریب ڈاکو پیٹرول پمپ سے68لاکھ لوٹ کرفرار

Sep 04, 2023 | 13:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کےعلاقے گلشن اقبال الہ دین پارک کے قریب پیٹرول پمپ کے عملے کو لوٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی گلشن عزیراحمد کا کہنا ہے کہ ملزمان پیٹرول پمپ کے عملے سے 68 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

عزیر احمد نے کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ موجود گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوئے ہیں، واقعہ اب سے کچھ دیر قبل پیش آیا ہے۔

مزیدخبریں