ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے پہلے چئیر پرسن جسٹس علی نواز چوہان انتقال کر گئے

Sep 04, 2023 | 13:36 PM

ایک نیوز : پاکستان کے مایہ ناز ماہر قانون ،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، سابق چیف جسٹس گیمبیا اور ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے پہلے چئیر پرسن جسٹس علی نواز چوہان انتقال کرگئے ۔

  رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل شام 5بجے ڈھوک کھبہ کے قبرستان میں ادا کی گئی ۔ جسٹس علی نواز چوہان کو گذشتہ روز  راولپنڈی میں  سپردخاک کردیا گیا۔ 

 انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معروف قانون دان اور دانشور، جسٹس چوہان کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کے عزم کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

جسٹس علی نواز چوہان وارث ایونیو راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے ۔ کل شام ان کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

 علی نواز چوہان نے 1977 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جس کےبعد وہ ترقی پاک کر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس کے عہدے پر تعینات ہوئے   ۔ 

2006 میں اقوام متحدہ کی جانب سے سابق یوگوسلاویہ کے لیے بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل کے جج کے طور پر منتخب ہو ئے ۔ جبکہ 2014 سے 2015 تک گیمبیا کے چیف جسٹس کے طور پر  بھی خدمات سرانجام دیں ۔ 

مزیدخبریں