ایک نیوز: میانوالی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی جس میں افغانیوں نے ملکر غلام نصیر نامی شخص اور اسکی بھتجی کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ کمرمشانی وانڈھا ٹیٹاں والا میں افغانیوں نے ملکر غلام نصیر نامی شخص اور اسکی بھتجی کو قتل کردیا ۔ غلام نصیر نامی شخص اور اسکی بھتیجی کے قتل کی وجہ افغان لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کرنا بتائی جارہی ہے۔
تھانہ کمرمشانی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ میانوالی میں روان سال 9 ماہ کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی