ایک نیوز: قصور میں ڈاکو گھروں سے گھی اور چینی بھی لوٹنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق قصور تھانہ تھ شیحم کی حدود میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ۔ رات گئے 4 نامعلوم ڈاکو رائے ابو بکر کہ رہائشی نعیم کہ گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے۔ڈاکوں نے نعیم اور اس کے بھائی وسیم سمیت انکی والدہ رضیہ بی بی کو اسلحہ کہ زور پر رسیوں سے باندھ دیا۔
ڈاکوں نے نعیم کےگھر سے دو لاکھ نقدی ،دو تولہ طلائی زیور ،ایک عدد موٹر سائیکل جبکہ گھر کے کپڑوں کے علاوہ گھی اور چینی بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔