چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک نیوز: ملک میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا  ہے جس کے بعد  چینی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں،کوئٹہ میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی 180 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، پشاور،خضدار،حیدرآبادمیں چینی 175 روپے فی کلو سے 185 تک ہے۔سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے گوجرانوالہ میں 171 روپے تک ہے۔ لاڑکانہ، بنوں، فیصل آباد، اورملتان میں چینی 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔سرگودھا میں چینی کی قیمت 166 روپے فی کلو تک ہے  جبکہ بہاولپورمیں چینی کی قیمت 165 اورسکھرمیں چینی کی قیمت 156روپے فی کلو تک ہے۔