پولیس کیخلاف وکلاء کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی، عدالتوں میں داخلہ بند

Sep 04, 2023 | 13:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سرگودھامیں وکلاء اور پولیس میں ٹھن گئی ، پولیس کیخلاف وکلاء کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی جس کے بعد آج سے عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وکلاء نے4ستمبر سے ڈسٹرکٹ بار اور عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کرتے ہوئےبیریئر اورکناتیں لگا کر عدالتوں کے گیٹ اور راستے بند کر دیئے ہیں۔پولیس کا عدالتوں داخلہ بند ہے کے بینر بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ سیاسی گرفتاریوں کی آڑ میں ڈسٹرکٹ بار کا تقدس پامال کرنے والے افسران کے  خلاف مقدمہ درج کیا جائے اورڈی پی او  سرگودھا کا فوری تبادلہ کیا جائے۔ دوسری طرف ہڑتال کے باعث عدالتوں کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے سائلین زلیل وخوار ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693814933-1947.mp4

مزیدخبریں