تائیوان میں طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، ہزاروں افراد کا انخلا

taiwan typhone
کیپشن: taiwan typhone
سورس: google

ایک نیوز : تائیوان میں ٹائفون ہائیکوئی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقاما ت پر منتقل کردیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ طوفان متوقع وقت سے قبل ہی تائیوان میں داخل ہو گیا ہے۔ اس طوفان سے بچاؤ کے اقدامات کے طور پر پہلے ہی ہزاروں افراد کو ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس طوفان سے جنوب مشرقی تائیوان کے پہاڑی اور کم آبادی والے علاقے متاثر ہونے اور متعلقہ جزیرے کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔
تائیوان میں حکام نے تقریباً تین ہزار لوگوں کو اس علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا، دو سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں، اسکول بند کیے اور ایک دن کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ملکی صدر تسائی انگ وین نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے لوگوں سے پہاڑی اور ساحلی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔