ایک نیوز: اوکاڑہ میں ممبر دیپالپور بار انعام منشاء جھجھ ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل سیکرٹری بار جنید کھچی کا کہنا ہےکہ ایڈووکیٹ کو بڑی بے رحمی سے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں قتل کر دیا گیا ہے۔جس کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ پر زور مذمت کرتی ہے اور دیپالپور بار کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
جنرل سیکرٹری جنید کھچی کا کہنا ہےکہ ڈی پی او اوکاڑہ اور آر پی او ساہیوال سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیلے کردار تک پہنچایا جائے۔معزز وکلاء صاحبان کیخلاف ایسے دل سوز واقعات کی روک تھام پر لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ ہم وکلا ملکی سطح پر احتجاج کریں گے اور ہم وکلاء اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں۔
جنرل سیکرٹری بار کا کہنا ہےکہ لہذا معزز اراکین ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ دیپالپور بار کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کریں گے۔تمام وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔جنرل سیکرٹری بار جنید کھچی کا کہنا ہےکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اوکاڑہ دیپالپور بار اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693814364-6101.mp4