ایک نیوز:کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےریفرنس میں سماعت کے دوران اہم پیش سامنے آئی ہے،عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔
آغا سراج درانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد، ملازمین اور فرنٹ مین کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں۔ ان کے خلاف دائر ریفرنس میں رقم 500 ملین روپے سے زائد ہے۔
جولائی 2018 میں نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کرپشن کے مختلف الزامات پر انکوائری کی منظوری دی تھی۔ احتساب عدالت نےانہیں 12 اپریل 2019 کوجوڈئشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ 13 دسمبر 2019 کو ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ آغا سراج درانی کو دوبارہ 6 دسمبر 2021 کو جیل لایا گیا تھا۔