ایک نیوز: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دلاور چیمہ میں طالبات کا پروفیسرز کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبات کا کہنا ہےکہ دونوں خواتین پروفیسرز کے خلاف تبادلہ تک احتجاج جاری رہے گا ۔ طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملات کی شفاف انکوائری کروائی جائے،دونوں پروفیسرز کا طالبات کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب تھا۔
طالبات کا کہنا ہےکہ پروفیسرز طالبات پر تشدد اور گالیاں نکالتیں جبکہ بچیوں کو مرغا بھی بنایا جاتا ہے۔ڈائریکٹر کالجز کا کہنا ہےکہ انکوائری کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی ۔الزامات سچ ثابت ہوے تو سخت محکمانہ کاروائی کریں گے ۔
علی پور چٹھہ کےنواحی گاؤں دلاور چیمہ کےگورنمنٹ گرلز کالج میں یہ کیاہورہاہے پروفیسرز کیاسِیکھارہی ہیں، اسلام میں اساتذہ کا مرتبہ ماں باپ کےبرابر ہےکیونکہ ایک استاد ہی ہےجو والدین کےبعد اصل زندگی کےمعنی سکھاتے ہیں، مگر اس سٹوڈنٹ کی باتیں سُن کر بہت دُکھ ہوا (وڈیو دیکھیں اور آواز… pic.twitter.com/9YepNw0uH6
— Amalqa Haider |???????? (@amalqa_) September 3, 2023