ایک نیوز: جلالپوربھٹیاں کےدو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 2 افراد شدید زخمی جبکہ 1 کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاوں ٹھٹھہ جاہد حسن والا میں دوگروپوں کے درمیاں اندھادھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمی عمر کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئیں۔ دوسرے زخمی کو میئوہسپتال لاہور ریفرکردیا گیا ہے۔
دونوں گروپوں کے درمیاں معمولی تلخ کلامی کی پر اندھا دھند فائرنگ سےعلاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نےموقع پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کردیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا عمل جاری ہے۔