عرس داتا گنج بخشؒ کا کل سے آغاز، سیکیورٹی انتظامات مکمل

چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخشؒ کا سیکیورٹی پلان تیار
کیپشن: The security plan of Chehlam Hazrat Imam Hussain and Urs Data Ganj Bakhsh is ready

ایک نیوز: حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا کل سے آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ عرس کے موقع پر شہر بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق 20 صفر بمطابق 7 ستمبر کو مقامی تعطیل ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات کے دورے کیے جارہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ 

وزیراوقاف اور کمشنر لاہور کا داتادربار کا دورہ:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693823429-6359.mp4

نگران صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے داتا صاحب دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عرس داتا دربار کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بیسمنٹ ہال میں محکموں سے بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیراوقاف کا کہنا تھا کہ عرس داتا صاحب 5 تا 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔ جس دوران ہزاروں زائرین حاضری دیں گے۔ داتا گنج بخشؒ کا مزار اقدس لاہور سمیت برصغیر بھر کے مسلمانوں کیلئے عقیدت کا مرکز ہے۔ 

نگران صوبائی وزیر پنجاب اور کمشنر لاہور نے عرس کے حوالے سے سیکیورٹی، صفائی، محافل سماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ عرس کے تنیوں روز ریسکیو، صفائی، پولیو، ڈینگی اور صحت کی خصوصی ٹیمیں دربار پر تعینات ہوں گی۔ عرس مبارک کیلئے داتا دربار اور پورے علاقے کو برقی قمقموں سے سجایا جائے۔ عرس زائرین کیلئے پارکنگ انتظامات کو لیپارک کمپنی براہ راست مینیج کرے گی۔عرس مبارک میں پانی کی سبیلوں و واٹر کولرز کی تعداد دوگنا کیجائے۔ محافل سماع کی لائیو سٹریمنگ ہوگی۔ دربار کے باہر بھی سٹریمنگ دی جائے گی تاہم اذان، جماعت کے دوران سٹریمنگ بند ہوگی۔ عرس کے دوران لنگر اور کھانے کا معیار چیک ہوگا۔ فوڈ اتھارٹی تین روز نگرانی کرے گی۔

ڈی سی لاہور کا داتا دربار کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693814055-2777.mp4

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کا تفصیلی دورہ کیا ہے اور تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار پر چادر پوشی سے ہو گا۔ داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس اہلکار پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی عملہ تین شفٹوں میں350 ورکرز اور میشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا۔ عرس تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے داتا دربار میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ زائرین کے سہولت کے لیے داتا دربار کے اطراف عارضی تجاوزات ختم کروائی گئی ہیں۔ سبیل مخصوص جگہ لگائی جائے گی تاکہ زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔ 

صفائی انتظامات: ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا داتا دربار کا دورہ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693814119-9264.mp4

داتا علی ہجویری(رح) کے 980ویں سالانہ عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے داتا دربار پہنچ گئے۔ انہوں ںے داتا دربار سے ملحقہ بازاروں، گلیوں کا دورہ کیا، گنج بخش ٹاؤن کے اندرونی علاقوں کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ٹاؤن مینیجر محمد عباس اور سینٹری ورکرز کو شاباش دی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693814325-2757.mp4

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عرس کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے 100 سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں تعینات ہیں۔ پہلی شفٹ میں 48، دوسری شفٹ میں 18 اور رات کی شفٹ میں 31 ورکرز صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں زائرین کے پیش نظر دربار کے گرد 20 اضافی کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، بازاروں اور دربار جانے والے راستوں پر عرق گلاب اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا نصب کردہ کوڑے دان میں ہی پھینکیں۔ 

چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخشؒ، پنجاب پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار: 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693814160-6515.mp4

پنجاب بھرمیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔  

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 677 مجالس، 378 جلوس کی سیکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں 44 مجالس، 05 مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ آئی جی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی و حساس مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر اضافی نفری تعینات کی جائے، عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ مجالس اور عزاداری جلوسوں میں لیڈی پولیس افسران اور اہلکار خواتین کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔ 

آئی جی پنجاب نے حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ چہلم حضرت امام حسن علیہ السلام اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے سیکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے کمیونٹی لیڈرز، علماء کرام، امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل کوآرڈینیشن رکھیں۔ سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول رومز سے چہلم جلوس و مجالس،عرس تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔