ایمان مزاری کی گرفتاری سےقبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنالازم قرار

ایمان مزاری کی گرفتاری سےقبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنالازم قرار
کیپشن: ایمان مزاری کی گرفتاری سےقبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنالازم قرار

ایک نیوز:ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دیدیا گیا ،بعدازاں عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق  ایمان مزاری کےمقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیاتھا،مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا ہے،پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی تھانہ بہارہ کہو کے کیس میں ہفتے کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔