چودھری پرویزالہٰی کاپمزہسپتال میں طبی معائنہ

Sep 04, 2023 | 14:32 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کی اٹک جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی، پمز اسپتال سےمعائنے کے بعد واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب 45منٹ تک ہسپتال میں رہے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

 اس سے قبل تھری ایم پی او کے تحت اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی، اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی کا معائنہ ایم۔ایس ڈاکٹر جواد کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم نے کیا۔سابق وزیر اعلٰی کمر درد اور سانس کی تکلیف مبتلا تھے۔

ترجمان پمز  ڈاکٹر عنیزہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی،پرویز الہٰی کی طبیعت پر کوئی میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا۔ترجمان پمز میڈیا کو غلط انفارمیشن دیتی رہیں،ترجمان نے پرویز الہی کے جانے کے بعد تسلیم کر لیا کہ انہیں چیک اپ کیلئے لایا گیا ہے،سابق وزیر اعلی کو روٹین چیک اپ کے لیئے پمز اسپتال لایا گیا،ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز نے انکا طبی معائنہ کیا ،پرویز الٰہی کا بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ۔

پمز ڈاکٹرز نے پرویز الہی کی صحت تسلی بخش قرار دیدی،پرویز الہی طبی معائنہ  کے لیے کوئی   میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔طبی معائنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پمز سے روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو چیک اپ کے لیے پمز اسلام منتقل کیا گیا  اور پولیس کا قافلہ انہیں لے کر ڈسٹرکٹ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا، تاہم وہ جیسے ہی لاہور ہائی کورٹ سے نکل کر کینال روڈ پہنچے تو انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس اہلکاروں نے پرویزالہیٰ کو ہاتھوں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اٹھایا، گاڑی میں بٹھایا اور انہیں لے کر چلی گئی۔

حکام کے مطابق پرویزالہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت 15 روز کیلئے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، لیکن رات گئے انہیں اٹک جیل پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں