ایک نیوز: پرویز الہی اور مونس الہیٰ کے خلاف کک بیکس لینے کی انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات کیے گئے ہیں۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد مونس الہی کے اکاونٹس میں ملکی اور غیرملکی رقم منتقل ہوئی ہے۔ مونس الٰہی کے ذاتی اکاؤنٹ اور انکی کمپنی کے اکاؤنٹ میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی جمع ہوئی ہے۔ مونس الٰہی کے مختلف اکاؤنٹس میں 82 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی، مونس الٰہی کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 84 ہزار یوروز بھی جمع ہوئے۔
نیب رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بننے کے بعد مونس الہیٰ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ اور دیگر کرنسی جمع ہوئی ہے۔گجرات میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں کے دوران بھی رقم مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئی۔مونس الہی کے اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم بظاہر رشوت اور کک بیکس کی ہے۔پرویز الٰہی کی وزارت اعلی کے دوران قصور میں زرعی اراضی بھی خریدی گئی،پرویز الٰہی کی بہو زہرہ الہی نے بھی گجرات میں 153 ملین روپے سے 748 کنال اراضی خریدی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی تاحال کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں۔