سرکاری افسران کیلئے بری خبر، سینئر پوسٹ الاؤنس پنشن کا حصہ نہیں ہوگا

Sep 04, 2023 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب کے سرکاری افسران کیلئے سینئر پوسٹ الاؤنس اب پنشن کا حصہ نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق  پنجاب کے سرکاری افسران کیلئے سینئر پوسٹ الاؤنس پنشن کا حصہ نہیں ہوگا، سینئر پوسٹ الاؤنس اعلی افسران کے لئے مختص ہے۔ سینئر پوسٹ الاؤنس کو پنشن کا حصہ نہ بنانے کے لئے قواعد میں ترمیم کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے سینئر پوسٹ الاؤنس کو پنشن کا حصہ نہ بنانے کی سمری تیار کرلی ہے،سمری کی حتمی منظوری پنجاب کا بینہ دے گی۔

مزیدخبریں