ہیومن رائٹس کمیشن کاالیکشن کمیشن سےانتخابات کےانعقادکامطالبہ

ہیومن رائٹس کمیشن کاالیکشن کمیشن سےانتخابات کےانعقادکامطالبہ
کیپشن: ایچ آر سی پی کاالیکشن کمیشن سےانتخابات کا شیڈول جاری کرنےکامطالبہ

ایک نیوز: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن سے ملک میں انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایچ آر سی پی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی غیریقینی صورتحال ختم ہونی چاہیے، حلقہ بندیوں کو انتخابات کو مزید مؤخر کرنے کے لیے بطورِ بہانہ استعمال نہ کیا جائے۔

ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے لیے مصنوعی سیاسی جگہ بنانےکے لیے فرقہ ورانہ دھڑے بندیوں کو ہوا دئیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نگران حکومت عوامی احتجاج بھی دیکھے، مسائل کا نوٹس لے جن کی وجہ سے لوگ متحرک ہو رہے ہیں۔