ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7مقدمات میں چیئر مین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔درخواست میں سپرٹینڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،چیئر مین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتوں کو چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔درخواست گزار کو پانچ اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی،سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرلیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں چیئر مین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیا تھا،