سانحہ جڑانوالہ، جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

Sep 04, 2023 | 10:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ڈاکٹر بشپ آزاد کی سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حقائق سامنے لانے اور واقعے کی صاف و شفاف تحقیات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں