کرپشن کیس، محمد خان بھٹی کو جسمانی ریماند کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا

Sep 04, 2023 | 10:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ ایک ارب کی کرپشن  کسی میں   محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا ۔ محمد خان بھٹی کو آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا،نیب لاہور کی ٹیم محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔

محمد خان بھٹی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد ہیں ،نیب لاہور پرویز الہی کے شریک ملزمان سے تحقیقات کررہا ہے۔

مزیدخبریں