ایک نیوز: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ ایک ارب کی کرپشن کسی میں محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا ۔ محمد خان بھٹی کو آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا،نیب لاہور کی ٹیم محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔
محمد خان بھٹی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد ہیں ،نیب لاہور پرویز الہی کے شریک ملزمان سے تحقیقات کررہا ہے۔