ہندوستانی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن اسکینڈل

Sep 04, 2023 | 10:47 AM

ایک نیوز: بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔

مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرایے پر لیا۔ ذرائع کے مطابق 4 کور انٹیلیجنس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا، خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا۔

کمانڈنگ آفیسر 4 کور انٹیلیجنس یونٹ نے الزام لگایا کہ کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ بڑے پیمانے پر کرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے۔ پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے۔

مزیدخبریں