ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد آج سے 28اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹرجاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہوگا،اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے ۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق اقدامات پر غور ہوگا۔
کیسز کی سماعت کیلئے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت 23 سنگل اور11 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز کی سماعت کرینگے ۔ڈویثرن بینچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس فاروق حیدر مرڈر ٹرائل اور اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ڈویثرن بینچ نمبر 3 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے ۔
ڈویثرن بینچ نمبر 4 میں نیب سے متعلق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران نیب سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس رسال حسن سید کیسز کی سماعت کرینگے ۔بینچ نمبر 6 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ساجد جاوید گھرال کیسز کی سماعت کریں گے ،بینچ نمبر 7 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان سماعت کریں گے۔بینچ نمبر 8 میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس خلیل احمد مرڈر ریفرنسز پر سماعت کریں گے۔بینچ نمبر 9 میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبد العزیز دہشتگری سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے۔بینچ نمبر 10 میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ہونگے،بینچ نمبر 11 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ کیسز کی سماعت کریں گے۔