1965ء کی جنگ کے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت

1965ء کی جنگ کے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت
کیپشن: Tribute to the martyrs of Pakistan war of 1965

ایک نیوز: یومِ دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت، شہدائے پاک فوج شجاعت اور بہادری کی پہچان ہیں۔یومِ دفاع کے موقع پر شہداء کے لواحقین نے اپنے جذبات کی عکاسی کی۔

میجر سعد نعمانی شہید کی بیوہ نے کہا کہ "جیسے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے تھے، آج بھی پاک فوج کے جوانوں کا وہی عزم اور حوصلہ ہے"۔ "1965 کے معرکے میں دشمن لاہور پہ جب حملہ آور ہوا تو عوام اور فوج کے زبردست جوابی حملے سے اُسے منہ کی کھانی پڑی اور وہ شکست سے دوچار ہوا"۔

میجر محمد یاسر شہید کی بیٹی نے کہا کہ "پوری قوم پاکستانی فوج پر فخر کرتی ہے"۔

سپاہی طاہر عباس شہید کی بیوہ نے کہا کہ "پوری قوم جیسے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے"۔ "1965 کے جوانوں کی تصاویر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کیسے جوان تھے جنہوں نے ملک کی ماؤں بیٹیوں کی حفاظت کی"۔

سپاہی محمد وسیم عباس شہید کے بھائی نے کہا کہ "پاک فوج نے 1965 میں بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے"۔ "1956 کے معرکے کے بعد دشمن پر یہ واضح ہو گیا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ ہے"۔"ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی"۔