ایشیا کپ؛ سپر 4 مرحلہ کیلئے قومی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایشیا کپ؛ سپر 4 مرحلہ کیلئے قومی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایک نیوز: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے اور کل  ایل سی سی اےگراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی۔اکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی ۔  بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی کے بھی کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ بی ٹو قرار پائے گی۔

 خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے اس سے قبل  پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے۔  پاکستان اور بھارت کا میچ ہفتے کو کینڈی میں ہوا تھا جو مسلسل بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے تینوں فاسٹ باؤلرز نے میچ میں بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں، جو ایشیاکپ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔