ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنےکاحکم

Sep 04, 2023 | 09:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پر بطور وزیر من پسند کمپنیوں کو گیس دینے کے الزام میں ریفرنس بنایا گیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئےکہ اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ 17 ارب روپے کی کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلافِ قانون ہے۔

مزیدخبریں