چین کا جی20 اجلاس میں شرکت سے انکار، امریکی صدر کا اظہار مایوسی

چین کا جی20 اجلاس میں شرکت سے انکار، امریکی صدر کا اظہار مایوسی
کیپشن: China's refusal to participate in the G20 meeting, the American president expressed disappointment

ایک نیوز: چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جوبائیڈن نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ میں تو وہاں ان سے ملنے کیلئے جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 7 سے 10 ستمبر تک بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ ویتنام کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ چینی صدرشی جن پنگ نے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جبکہ ان کی جگہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے۔