ایک نیوز:خالص اور ملاوٹ شدہ شہد میں فرق کرنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔ شہد کے خالص ہونے کا تعین کرنے کیلئے آپ کئی طریقے استعمال کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ملاوٹ کے کچھ طریقے انتہائی نفیس اور ماہرانہ ہوتے ہیں، اس لیے کوئی بھی ٹیسٹ فُل پروف نہیں ہوتا۔ لہٰذا زیادہ درست تشخیص کیلئے متعدد طریقوں کو یکجا کرنا اکثر بہتر ہوتا ہے جن میں سے کچھ بنیادی طریقے درج ذیل ہیں:
1) لیبل کو چیک کریں : شہد کی بوتل/شیشی پر لیبل کی جانچ لازمی کریں۔ شہید میں شامل کیے گئے اجزاء سے متعلق معلومات غور سے دیکھیں کیونکہ خالص شہد میں کوئی اضافی چیز نہیں ملائی جاتی۔
2) قیمت اور ماخذ : خالص شہد ملاوٹ شدہ شہد سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد کے ماخذ کو بھی دیکھیں۔ اگر یہ ایک مشہور مقامی شہد کے فارم یا اچھی شہرت کے حامل برانڈ کی طرف سے ہے تو اس کے خالص ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
3) چپچپا پن اور ساخت : خالص شہد میں عام طور پر گاڑھا، چپچپا پن اور ساخت مستحکم ہوتی ہے۔ یہ آہستہ بہنا چاہئے۔ اگر شہد بہت پتلا ہو اور اسے پانی میں ملایا جا سکتا ہو تو اس کا مطلب ملاوٹ ہے۔
3) ذائقہ اور مہک : خالص شہد میں ایک الگ خوشبو اور ذائقہ ہوتا ہے جو شہد کی مکھیوں کے مختلف پھولوں پر بیٹھنے پر مختلف ہوجاتا ہے۔ اگر شہد کا ذائقہ حد سے زیادہ میٹھا ہو یا اس میں پھولوں کی خوشبو کی کمی ہو تو اس میں ملاوٹ ہو سکتی ہے۔
4) پانی کا ٹیسٹ : ایک گلاس پانی میں تھوڑی مقدار میں شہد ڈالیں۔ خالص شہد کو برقرار رہنا چاہئے اور گلاس کے نیچے بیٹھ جانا چاہئے۔ اگر یہ گُھل جاتا ہے یا ابر آلود اور دوسری شکل اختیار کر لیتا ہے تو بھی اس میں ملاوٹ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
5) حرارتی ٹیسٹ : شہد کا ایک چھوٹا نمونہ مائکروویو میں یا چولہے پر گرم کریں۔ خالص شہد گرم ہونے پر کیریملائز اور چھوٹے بلبلے بناتا ہے۔ اگر اس میں بہت زیادہ جھاگ آتا ہے یا غیر معمولی بو آتی ہے تو یہ ملاوٹ شدہ ہے۔
6) پولن اور کرسٹلائزیشن : خالص شہد میں جرگ (pollen) کے دانے ہوتے ہیں جنہیں آپ خوردبین کے نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ خالص شہد کی قسمیں وقت کے ساتھ کرسٹلائز ہوجاتی ہیں۔ ملاوٹ شدہ شہد ان قدرتی خصوصیات کو ظاہر نہیں کر سکتا۔
7) لیبل سرٹیفیکیشن : جو شہد آپ نے خریدا ہے، اس کی سرٹیفیکیشن دیکھیں جیسے “%100 خالص شہد۔ اگرچہ یہ لیبل فُل پروف نہیں ہے لیکن یہ خالص شہد کے امکانات اور بڑھا دیتا ہے۔
8) قابل بھروسہ ماخذ (source) : ہمیشہ مقامی شہد کی مکھیوں کے قابل بھروسہ فارمز یا معروف برانڈز سے شہد خریدیں۔
خالص اورملاوٹی شہدکی نشانیاں کیاہیں؟
Sep 04, 2023 | 08:13 AM