امریکا: شہری نے جانور سے محبت کی مثال قائم کرڈالی،ویڈیووائرل

Sep 04, 2023 | 07:33 AM

ایک نیوز:امریکا میں ایک شہری نے اپنے پالتو اور بھاری بھرکم جانور سے محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی مہنگی گاڑی کو بھینسے کیلئے بدل ڈالا۔
مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وطوسی نسل کے ایک بڑے بھینسے کو اپنے مالک کے ساتھ مسافر سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کالے اور سفید رنگ کا بھاری بھرکم بھینسا گاڑی میں سوار ہے جس کے سینگ بھی کافی بڑے ہیں جو دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کردیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ اس پالتو بھینسے کا نام ہاؤڈی ڈوڈی ہے اور مالک اس سے محبت کرتے ہوئے گاڑی میں سیر کرواتا ہے۔
 صرف اتنا ہی نہیں مالک نے اپنے بھینسے کیلئے اپنی مہنگی گاڑی کو اسی کے مطابق تبدیل بھی کیا ہے۔
بھینسے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا
امریکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے پولیس کو شکایت کی گئی تھی کہ ایک آدمی بھینسے کے ساتھ مشہور ہائی وے 275 پر گھوم رہا ہے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پہلے انہوں نے سمجھا شاید یہ ایک گائے کا چھوٹا بچہ ہوگا جو گاڑی میں فٹ آگیا ہوگا لیکن وہ بھینسے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مالک نے اگلی مسافر سیٹ پر جانور کیلئے خصوصی باکس بنایا ہوا ہے جبکہ جانور کی حفاظت کیلئے جالیاں بھی لگائی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مالک کو پکڑ کر قانون کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا اور جانور کو واپس گھر لے جانے اور شہر چھوڑ کر جانے کا کہا۔

مزیدخبریں