ڈی آئی جی آپریشنز کی دعوت پر شہدا کی فیملیز نے ایشیا کپ کا میچ دیکھا

ڈی آئی جی آپریشنز کی دعوت پر شہدا کی فیملیز نے ایشیا کپ کا میچ دیکھا
کیپشن: At the invitation of DIG Operations, the families of martyrs watched the Asia Cup match

ایک نیوز :ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز نے پولیس شہدا کی فیملیز کو ایشیا کپ کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق میچ سے پہلے شہدا کی فیملیز کو پولیس لائنز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے کے بعد شہدا کی فیملیز کو ڈولفن فورس کے پروٹوکول میں پی آر یو کی گاڑیوں میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے قذافی اسٹیڈیم میں شہدا کی فیملیز کا استقبال کیا۔

سید علی ناصر رضوی کے مطابق اس موقع پر شہداء کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے کہا کہ شہدا کی فیملیز کو ایشیا کرکٹ کپ کے میچ پروٹوکول کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔