25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ فائنل

Sep 04, 2022 | 14:42 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ فائنل کر لی۔

 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے پر پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ فائنل کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری میں تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز کی توثیق کی گئی ہے، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید نے رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن کو ارسال کر دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قصور وار ٹھہرائے جانے والے افسران اوراہل کاروں کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں ملازمین افسران کو نوکری سے برخاست کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں