موذی وبا کے وار تیز،مزید 3 زندگیاں نگل گیا

Sep 04, 2022 | 09:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 041 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 228 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں