سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا ہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر حیدر علی نےپوری قوم کاسرفخرسےبلند کردیا ہےاس کارنامے پر محکمہ کھیل پنجاب کی طرف سے حیدرعلی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کااعلان کرتا ہوں۔ وزیرکھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو یہ انعامی رقم ان کی وطن واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک تقریب میں دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا ۔