امریکی طلبہ نے 83 فٹ بلندی سے انڈہ بغیر ٹوٹے گرا کر ریکارڈ بنادیا

Oct 04, 2024 | 17:54 PM

ویب ڈیسک: امریکی ریاست پنسلوانیہ کے طالب علموں کی ایک ٹیم نے 83 فٹ کی بلندی سے انڈہ بغیر ٹوٹے گرا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

دی ٹریڈیفرین ایسٹ ٹاؤن سکول ڈسٹرکٹ اسٹوڈنٹس جنھیں ٹی ای ایگ ڈراپ ٹیم کا نام دیا گیا، جس نے ایک حفاظتی کور بناکر انڈے کو  83 فٹ کی بلندی سے نیچے گرایا اس دوران انکے انڈے کا چھلکا (شیل) تک نہیں چٹخا۔

اس ٹیم نے بھارت سے تعلق رکھنے والے رتیش این کا سابقہ ریکارڈ جو کہ  54.13 فٹ کی بلندی سے بنا ٹوٹے انڈا گرانے کا دسمبر 2023 میں قائم شدہ ریکارڈ کو توڑا۔ 

نئے ریکارڈ بنانے والی ٹیم کونسٹوگا ہائی سکول ٹیم سینئرز میتھیو ما، چارلی گوتھروپ اور جیفری وانگ کے ساتھ ویلی فراگ مڈل سکول اسٹوڈنٹ بریکن شیفلر ووڈ اور ٹیچر ڈیرک ووڈ پر مشتمل تھی۔    

مزیدخبریں