پاکستان اسٹاک ایکسچینج  ، ہنڈرڈ انڈیکس نے بلند ترین سطح  قائم کرلی  

Oct 04, 2024 | 17:26 PM

ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 605 پوائنٹس قائم کر لی ،ہنڈرڈانڈیکس 810 پوائنٹس کے اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

 دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،201 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔  

مارکیٹ میں 37 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 17 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 83،605 جبکہ کم ترین سطح 82،594 پوائنٹس رہی۔   

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوا ،جس کے بعد  انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 74پیسے  سے کم ہوکر 277روپے 52پر بند ہوا۔  

مزیدخبریں