ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 18 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 660 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔