اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کو جھوٹا قراردیدیا  

اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کو جھوٹا قراردیدیا  
کیپشن: Actress Hara Mani called the showbiz industry a liar

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نےشوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ہدایت کار و اداکار جواد بشیر کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر، نجی زندگی اور اہل خانہ کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی۔

میزبان نے سوال کیا کہ اس جھوٹی دنیا میں آپ کا دم نہیں گھٹتا؟

حرا مانی نے جواب دیا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی  کیلئے صبح اٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے، اسی لیے مجھے کامیابی ملی۔