ہر چوتھے دن  دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، وفاقی وزیر داخلہ 

Oct 04, 2024 | 15:32 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ہر چوتھے دن خیبر پختونخواہ سے  دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سے لیکر ہر پولیس والا الرٹ ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے، ایسا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ساری صورتحال آپ کےسامنے ہے، کل بھی درخواست کی تھی جلسے جلوس نہ کریں، کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں، جو لوگ آ رہے ہیں ان کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لےگی، علی امین گنڈاپور کو سوچنا  چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کسی نہ کسی سطح پر رابطہ ہے، انہیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور بطور پاکستانی سوچیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے، اگر احتجاج  کیلئے اجازت سے آتے تو پروٹوکول ملتا، اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ 

مزیدخبریں