اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں، وزیردفاع

Oct 04, 2024 | 15:00 PM

 ایک نیوز:وزیردفاع خواجہ محمد آصف  نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے،  2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ 

انہوں نے کہا آئینی ترمیم ایک سیاسی  مسئلہ  ہے،اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کوآہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے،بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،  126دن دھرنے کے بعد آج پھر انتشاری سیاست کر رہے ہیں، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے ،اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں، اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا افورڈ نہیں کر سکتا،وہ بانی پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کر رہا ہے،اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا ۔ 

وزیردفاع  نے مزید کہا ایس سی اواقوام متحدہ سےبھی زیادہ اہمیت اختیارکرگئی ہے، یہ احتجاج ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، یہ معمولی بات نہیں سازش کے تحت ہو رہا ہے، یہ حکمت عملی سیاستدانوں عدلیہ اورشہریوں کو سمجھنا  چاہئے ، آپ کو پتہ ہونا چاہیے آپ کے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،  کالعدم ٹی ٹی پی والے بھی اسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان اوراسرائیل پاکستان کونقصان پہنچانےکےدرپےہیں،بانی پی ٹی آئی اس کی قیادت کر رہا ہےوطن عزیزکواس شخص سے خطرہ ہے، اس موقع پر کیوں یہ احتجاج کیا جا رہا ہے، 2014 اوراب والا احتجاج نکتے جوڑیں تو سمجھ آ جائے گی، ہمارے ترمیم والے مقاصد اور ہیں ان کے اور ہیں ، ہمارے مقاصد سیاسی ہیں ۔   

مزیدخبریں