اندرون اور بیرون ملک فضائی  آپریشن شیڈول کے مطابق جاری  ، پی آئی اے  

اندرون اور بیرون ملک فضائی  آپریشن شیڈول کے مطابق جاری  ، پی آئی اے  
کیپشن: Domestic and international air operations continue as per schedule, PIA

ایک نیوز:مختلف شہروں بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی بندش کا معاملہ ، پی آئی اے کا اندرون اور بیرون ملک فضائی  آپریشن شیڈول کے مطابق جاری۔  

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی  آئی اے کا اندرون ملک اور بیرون ملک فضائی اپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے ،تاہم مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائیرپورٹ کی طرف سفر کرتے ہوئے متبادل اور کھلے راستوں سے متعلق آگاہی حاصل کرکے نکلیں ۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ  مسافروں سے التماس ہے کہ پرواز کی مناسبت سے مقررہ وقت سے کافی دیر پہلے ائیرپورٹ روانہ ہوں  تاکہ وہ بروقت پہنچ جائیں ورش اور پرواز چھوٹنے کی کوفت سے  بچنے  کیلئے وقت نکال کر   ایئر پورٹ کی جانب کا رخ کرنا بہتر ہے ۔