ایک نیوز:(چودھری اشرف ) ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی نے جرمنی کے ساتھ فروری میں ہاکی میچز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے جرمن آفیشل کی پاک جرمن ہاکی سیریز کرانے کے حوالے سے ملاقات کی، ڈی جی سپورٹس اور اولمپئن خواجہ جنید نے انتظامات بارے بریفنگ دی ،جرمن آفیشل نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال نے کہا فروری میں پاکستان اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچز ہوں گے، پنجاب ہمارا مقصد پاکستان ہاکی کی ترقی اور بحالی ہے۔