اتھلیٹکس ارشدندیم کےایشین گیمزسےدستبرداری کی وجہ کیاتھی؟

Oct 04, 2023 | 23:45 PM

ایک نیوز :صدر اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کاکہنا ہے کہ  اتھلیٹکس ارشدندیم کےایشین گیمزسےدستبرداری کی بڑی وجہ کوچ کو ساتھ نہ بھیجنا تھا۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی  نے ارباب اختیار سے ارشدندیم کی ایشین گیمز سے دستبرداری کے معاملے کا جائزہ لینے مطالبہ کردیا ۔ کوچ کو ساتھ نہ بھجوانا زیادتی تھی۔پوری اتھلیٹکس فیملی ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعا گو تھی۔ ارشد کے ایونٹ کے باہر ہونے سے یہ میڈل اب ہمارے بارڈر پر بیٹھے ملک میں جائے گا۔

 میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی  نے  وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سےمعاملے کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کردی۔

مزیدخبریں