عمران خان کو اقتدار سے نہ ہٹاتے تو ملک تباہ ہو جاتا،سعد رفیق

Oct 04, 2023 | 23:27 PM

ایک نیوز:سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ اگر عمران خان کو اقتدار سے نہ ہٹاتے تو ملک تباہ ہوجاتا۔

سابق وزیرریلوے ،رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا جہلم میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ چور ہم نہیں چور وہ ہیں جو بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں جو دن رات ٹی وی پر بیٹھ کر چیختے تھے وہ چور کہاں گئے۔ناک کی لکیریں نکال کر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا،قرضہ لینا کوئی خوشی کی بات نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کو مانو میں انہیں دعائیں دیتا ہوں۔ترقی کے سفرپرچلنے والے پاکستان کو تباہی کے دہانے پرکھڑا کردیاگیا، عمران خان کے اڈیالہ جیل جانے سے ہم خوش نہیں اگر آپ جیل میں ہو تو اپنی وجہ سے ہوں۔جی ایچ کیو ،کورکمانڈر ہاؤس پرحملے کی بات ایک پاگل ہی کر سکتا ہے،نوازشریف نے بی جے پی کے لیڈر کے منہ سے کہلوایاتھا تمہاری طرح بونگیاں نہیں ماریں تھیں۔

مزیدخبریں