عثمان ڈارنے سانحہ9مئی کا پردہ فاش کردیا،فردوس عاشق اعوان

Oct 04, 2023 | 23:17 PM

ایک نیوز:استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ عثمان ڈار نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سانحہ9مئی کا پردہ فاش کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاعثمان ڈارکے پی ٹی آئی چھوڑنے پرردعمل میں کہنا تھا کہ عثمان ڈار کا سانحہ نو مئی کے حقائق عوام کے سامنے رکھنا استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے کی ایک اور موثر دلیل ہے۔عثمان ڈار کا پی ٹی آئی کو خیر باد کہنا ان کے ساسی استحکام کے لئے ضروری تھا۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین والے عثمان ڈار صراط مستقیم پر آ چکے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ سانحہ نو مئی کا پردہ فاش کر کے عوام کو گمراہی سے نکالا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی سانحہ نو مئی کی ڈرٹی گیم کے مین آف دی میچ ہیں۔عثمان ڈار کی توبہ کی قبولیت کے لئے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں