عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

Oct 04, 2023 | 23:05 PM

ایک نیوز :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4 فیصد کمی کے بعد 85.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.8 فیصد کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 15 دن میں 7 ڈالر فی بیرل سے زیادہ گری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک  پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس سے چند گھنٹوں قبل ہی تیل پیدا کرنے والے 2 بڑے ممالک سعودی عرب  اور  روس نے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ  وہ سال کے آخر تک تیل کی پیداوار کے کوٹے میں رضا کارانہ کمی کو جاری رکھیں گے۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ پیداواری کوٹے میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنےکا فیصلہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے کے لیےکیا گیا ہے۔

مزیدخبریں