ایک نیوز:محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کردیا کہ 31اکتوبرکےبعدپاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کورعایت نہیں ملے گی۔
غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الٰرحمن ،ڈی آئی جی آپریشن محمد وقاص اور ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی عثمان خالد خان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس کے شرکاء کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیگل دستاویزات کے بغیر رہنے والے فارن نیشنلز کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا گیا ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب میاں شکیل احمد کاکہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پی او آر کارڈ نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو 31اکتوبر کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جائےگی ۔ وفاق نے غیر قانونی قیام پذیر تارکین وطن کو 31اکتوبر تک رضاکارانہ پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی ہے .