ایک نیوز:نگران وزیر خارجہ جلیل عباس کی منگولیا کے نائب وزیراعظم سینبویان سے ملاقات،تجارتی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے خودمختار علاقے تبت، نینگچی میں تیسرا "ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون" جاری ہے ۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس نےمنگولیا کے نائب وزیراعظم سینبویان سے ملاقات کی۔ پاکستان، منگولیا تعلقات کو تجارتی، اقتصادی شعبوں میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔دوطرفہ سطح پر کان کنی، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔