جہانگیر ترین خیبر پختونخوا میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے سرگرم

جہانگیر ترین خیبر پختونخوا میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے سرگرم
کیپشن: جہانگیر ترین خیبر پختونخوا میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے سرگرم

ایک نیوز :جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کو خیبر پختونخوا میں متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ 

تفصیلات کےمطابق  استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خیبرپختونخوا میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے سابق وفاقی وزیر  انور سیف اللہ خان کے گھر پہنچے، ملاقات میں سلیم سیف اللہ خان، سینیٹر عثمان انور بھی موجودتھے  ملاقات میں سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ بھی موجودتھے،   ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  بہت جلد اہم سیاسی شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔