نگران وزیرداخلہ کی پاک افغان سرحد پرفائرنگ کی مذمت

Oct 04, 2023 | 21:56 PM

ایک نیوز:نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ افغان حدود کی جانے والی فائرنگ میں دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ شہری اور ایک بچہ شامل ہے ۔اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے کمال تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا۔

سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ شہریوں کی موجودگی کے باعث ہمارے جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا۔امید ہے کہ افغان حکومت اس واقعے کی سنجیدگی سے لیکر سخت کارروائی عمل میں لائے گی ۔ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتبہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں