ایک نیوز :انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کرانے اور مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
تفصیلات کےمطابق ایم ڈی کیٹ کے سوشل میڈیا پر لیک ہونیوالے پرچے کی انکوائر ی رپورٹ مکمل ہوگئی۔ایم ڈی کیٹ انکوائری رپورٹ نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو موصول ہوگئی۔
انکوائری ٹیم نے مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے۔انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کروانے کی بھی سفارش کردی جبکہ انکوائری ٹیم کی سفارشات پر مبنی سمری سندھ کابینہ کو روانہ کردی گئی۔
انکوائری کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کرانے کی سفارش
Oct 04, 2023 | 20:41 PM